اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,251FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فیروز خان نےمنیب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

اداکار فیروز خان کے وکیل فائز علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں منیب بٹ کے خلاف درخواست دی ہے۔

فیروز خان کے وکیل کا موقف ہے کہ اداکار نے ان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف سابقہ اہلیہ سمیت 10 افراد کو لیگل نوٹسز بجھوائے ہیں ۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ان 10 افراد میں اداکار منیب بٹ کا نام شامل نہیں تھا۔تاہم منیب بٹ کی جانب سے ان کے وکلا کے خلاف الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد فیروز خان نے منیب بٹ کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی ہے۔

یاد رہے کہ منیب بٹ نے17 جنوری کو فیروز خان کے وکیل اور ان کی لا فرم کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہیے۔

منیب بٹ نے کہا تھا کہ ان کے فیروز خان کے وکیل اپنے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔یہ کیس ختم ہونے تک فیروز خان کے وکیل سلور بٹن حاصل کر چکے ہوں گے۔