اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شریعت محمدی کے تحت عید الفطر کا دن ہماری بقاکا دن ہے اس دن نمودونمائش کی زندگی کو بھول کر رضا الہی کے لیے اپنی حیثیت کے مطابق غربا و مساکین میںمحبتیں تقسیم کریں

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) مسلم لیگ کے کونسلر ذکا محی الدین نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ شریعت محمدی کے تحت عید الفطر کا دن ہماری بقاکا دن ہے اس دن نمودونمائش کی زندگی کو بھول کر رضا الہی کے لیے اپنی حیثیت کے مطابق غربا و مساکین میںمحبتیں تقسیم کریںیہ دنیا میںواحد جذبہ ہے جو تقسیم کرنے سے ختم نہیں ہوتابلکہ دوچند ہوجاتا ہے اور تقسیم کرنے والا دنیاکی امیرترین شخصیت بن جاتاہے اللہ تعالی ہمیں اس دن دنیا اور آخرت کی خوشیاں سمیٹنے کا موقع دیتے ہیں تو ہمیں بھی چاہیے کہ موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خالص اللہ پاک کی رضاکے لیے اپنے اردگرد رہنے والے غرباو مساکین کے ساتھ خوشیاں بانٹیں انہوں نے کہاکہ آج کے مبارک دن کے موقع پرپاکستان بلکے تمام دنیاکے مسلمانوں کو مبارباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت پوری دنیاکے مسلمانوں کے لیے امن کا گہوارہ بنادیں .