اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق ٹیسٹ کرکٹرو آئی سی سی امپائر جاویداختر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آئی سی سی امپائر جاویداختر راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر جاویداختر طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسی سبب جمعہ کو راولپنڈی میں انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعداز نماز ظہر ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ جاوید اختر نے 1962 میں پاکستان کی قومی ٹیم کی طرف سے صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں وہ بطور آف سپنر شریک ہوئے تھے اس کے علاوہ انہوں نے 51 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جن میں 835 رنز سکور کیے جبکہ بطور بولر 18 اعشاریہ 21 کی ایوریج سے 187 وکٹس حاصل کیں ۔news-1467974619-4811متحدہ ہندوستان کے دارالحکومت دلی میں 1940 میں پیدا ہونے والے جاوید اختر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے مختصر ترین کیریئر کے بعد آئی سی سی کے ساتھ بطور امپائر وابستہ ہوگئے اور انہوں نے 1980 سے 1999 کے دوران 18 ٹیسٹ میچز اور 40 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔news-1467974617-2900