اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لڑکیوں کے راستہ میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

چیچہ وطنی (مانیٹرنگ ڈٰیسک)لڑکیوں کے راستہ میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گاؤں1،چودہ ایل میں منج برادری کے محمد وسیم نے جٹ برادری کے نوجوانوں کو لڑکیوں کی گزرگاہ پر کھڑا ہونے سے منع کیا جس پر ان میں تلخ کلامی ہوگئی تاہم مقامی لوگوں نے بیچ بچاؤ کرادیا،مقتول رات کے وقت نماز عشا کی ادائیگی کیلئے قریبی مسجد جارہا تھا کہ ملزم فریق کے مسلح افراد ظہور،ناظم،قیصراوریحییٰ نے اسے گھیر کر تشدد شروع کردیا اور اسی دوران اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے محمد وسیم منج گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا اور طبی امداد سے قبل ہی چل بسا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کسووال نے نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوئی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔