51 سالہ شخص نے مگر مچھ کے جبڑوں سے اپنی جان بچا کر سب کو حیران کر دیا

مگرمچھ کے جبڑوں سے کسی شخص کا بچ جانا ناممکن سا لگتا ہے لیکن ایک شخص نے مگر مچھ کے جبڑوں سے اپنی جان بچا کر سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا، جہاں چارلس ہارڈی آئی لینڈز کے قریب اسنوکر کیلنگ کرنے والے 51 سالہ مارکوسنامی شخص پر مگر مچھ نے حملہ کیا ۔

مارکوس میکگرون اپنے دوستوں اور اہلیہ کے ساتھ وہاں تفریح کے لیے آئے تھے،اور کھارے پانی کے مگر مچھ نے پیچھے سے ان پر حملہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ مجھے احساس ہوا کہ یہ ایک مگرمچھ ہے، خوش قسمتی سے میں اس کے جبڑے کو اتنا کھولنے میں کامیاب رہا جس سے سرنکالنا ممکن ہو گیا۔

مارکوسنامی نے بتایا کہ مگرمچھ نے دوسری بار حملہ کرنے کی کوشش کی مگرمیں نے اسے اپنے دائیں ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا ،جس پر اس نے کاٹ بھی لیا،میں ایک بار پھر مگرمچھ کی گرفت سے نکل گیا اور پھر کشتی تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

واقعے کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اسپتال میں انکے سر اور ہاتھ کے زخموں کا علاج کیا گیا۔