اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بھارت:پولیس اہلکار کی فائرنگ،اے ایس آئی سمیت 4 افرادہلاک

بھارت میں ریلوے پولیس اہلکار نے چلتی ٹرین میں گولیاں برسا دیں ،اے ایس آئی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے قریب پلگھار ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں اور مسافروں پر گولیاں چلا دیں۔

واقعے میں ریلوے پر وٹیکشن فورس کے اے ایس آئی ٹکار ام سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارت میں سینئر پولیس آفیسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

ریلوے پروٹیکشن فورس کانسٹیبل نے جے پور ممبئی ٹرین میں فائرنگ کے نتیجے میں مرنے والوں میں 3 مسافر بھی شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنی اے کے 47 سے 12 گولیاں چلائیں۔

اس نے ٹرین میں تین الگ الگ مقامات پر فائرنگ کی ، بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل چیتن کو بوری ولی پولیس نے حراست میں لے لیاہے ، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔