اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نگران وزیراعظم کے نام پر مشاوت کے لیےاپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے نگراں وزیراعظم کے نا م پر مشاورت کیلئے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ۔

اپوزیشن لیڈر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر غور کیلئے جماعت اسلامی اور جی ڈ ی اے کے ارکان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت اپوزیشن سے میں نگراں ویزراعظم کیلئے 3نام تجویز کریں گے ، کوشش ہو گی کہ تجویز کردہ ناموں میںماہر معیشت ، سیاست دان ٹیکنو کریٹ شامل ہوں ۔

مسلم لیگ ن نے قصور میں ہونیوالا کل کا جلسہ ملتوی کر دیا

یہ بات واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیراعظم کے تقرر کے سلسلے میںمسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان بھی مشاورت کا دور ہو ا تھا ، جس میں پی پی وفد میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ شامل تھے۔

جبکہ خواجہ آصف اور ایاز صادق نے ان سے ملاقات کی تھی جس میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی ۔