اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ملازمہ تشددکیس : متاثرہ بچی رضوانہ کی حالت تشویش ناک

وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سالہ بچی رضوانہ پر گھر گھریلو تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

گھریلو تشدد کا شکار 14 سالہ بچی رضوانہ گزشتہ 7 روز سے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکڑز نے بچی کیلئے آئندہ48 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دے دیا ۔

تفصیلات کیمطابق متاثرہ بچی کے والدین کیجانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملازمت کے دوران ہماری بچی کوسول جج کی اہلیہ کیجانب سے زہر دیا گیا ہے ، اس بنیاد پر بچی کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے بچی کے نمو نے لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیے ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سالہ بچی رضوانہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم آفس کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشرہ ایسی اندھیر نگری اور ظلم و جبر کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ، پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ظالم اور قانون کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، قانون پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ملزم کون ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے ، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔