اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چیئر مین پی ٹی آئی کے چہرے پر گھبراہٹ ہے، جرائم کی فہرست طویل ہے:عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاو ن خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج چیئر مین پی ٹی آئی کے چہرے پر گھبراہٹ ہے،سوال کچھ پوچھا جاتاہے اور جواب کچھ ملتا ہے ۔

عطا تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوا زشریف بے گناہ ہوتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوئےلیکن چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے بہانےبازی کی جارہی ہے ۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کے چہرے سے گھبراہٹ عیاں ہے ، توشہ خانہ کیس حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، جواب کچھ دیا جاتا ہے ، انکا کہنا ہے کہ معاملہ توشہ خانہ سے چوری کا ہے ، ٹرائل کورٹ نے 2 مرتبہ روکنے کی درخواست مسترد کی۔

کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں:عطا تارڑ

عطا تارڑ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ جانا آج یاد آیا ہے اب انہو ں نے تمام نظریں سپریم کورٹ پر لگا دی ہیں ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو بتانا ہے توشہ خانہ کے تحفے ڈکلیئر کیوں نہیں کیے لیکن جو لوگوں کو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے، آج وہ خود گھبراہٹ کا شکار ہیں، عطا تارڑ نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔