اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی:مسجد کے کمرے سے امام کی پانچ روز پرانی لاش برآمد

کراچی کے علاقہ کیماڑی میں مسجد کے کمرے سے پیش امام کی 5 روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔

بیت المکرم مسجد کے پیش امام 55 سالہ عطا اللہ پانچ دن سے لاپتا تھے۔ انہیں تلاش کیا جارہا تھا مگر نہیں ملے۔

کراچی :ڈاکوؤں نے 70 فیکٹری ورکرز سے بھری بس لوٹ لی

آج مسجد کے کمرے سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے وہاں جاکر دیکھا تو پیش امام کی لاش پڑی ہوئی تھی جس پر محلے والوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔