بیک وقت 16 کمپنیز میں ملازمت،لیکن دفترکبھی نہ جانے والی خاتون

ایک چینی خاتون کو فراڈ کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے ، جس پر الزام ہے کہ اس نے بیک وقت 16 کمپنیز میں ایک ساتھ ملازمت کی لیکن کبھی بھی کام کیلئے دفتر نہیں گئیں ۔

چینی میڈیا نے ان کا فرضی نام گوان ای بتایا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا کہ وہ تین سال سے تمام دفاتر سے صرف تنخواہ وصول کر رہی تھیں، لیکن کہیں بھی کام نہیں کیا ، خاتون اور انکے خاوند اپنے دفاترکا ریکارڈ رکھتے تھے اور ہر کمپنی میں ملازمت کے کردار سے بخوبی واقف تھے۔

ان کو یاد رہتا تھا کہ انہوں نے کس کمپنی میں کب ملازمت اختیار کی تھی، اور ماہانہ تنخواہ کیلئے ہر کمپنی کو دیا گیا بینک اکاؤنٹ بھی یاد رکھتی تھی ،ا یک چینی خاتو ن کو فراڈ کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے ۔

انڈین ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پہلے نمبر پر آ گئی

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ تین سال سے تمام دفاتر سے صرف تنخواہ وصول کر رہی تھیں لیکن کہیں بھی کام نہیں کیا ،کیونکہ انہیں اسے دو نمبری پر عبور حاصل ہو گیا تھا کہ کس طرح اس کو مینیج کرنا ہے، انکے خاوند بھی انکے اس مکروہ عمل میں ملوث تھے۔

بالآخر ایک کمپنی کے مالک جان لیو نے انہیں پکڑ لیا، جب انہوں نے اس لڑکی کا دیا گیا استعفیٰ آن لائن دیکھا کہ یہ کہیں اور بھی مستقل جاب کرتی ہے ، جب انہیں پکڑا گیا تو اس وقت وہ 16 ملازمتیں کر رہی تھیں ۔