بھارت اور آسٹریلیا کے مابین فائنل میچ کی پچ سلو ہو گی

ورلڈ کپ کا فائنل کل بروز اتوار 19 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارت اب تک ناقابل شکست ہے، پچ کے بارے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کے لئے بنائی گئی پچ سلو ہو گی۔

یہ پچ پاک بھارت میچ جیسی ہو گی اور بلے بازوں اور باؤلرز دونوں کے لئے سازگار ہو گی، بھارتی میڈیا کے مطابق پچ کیوریٹر کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لئے 315 تک کا بہترین اسکور ہو سکتا ہے۔

پچ کیوریٹر کے مطابق بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 315 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مشکل ہو گی۔