اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

190 ملین پاؤنڈ کیس :عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزکی توسیع

 

اسلام آباد، احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کا حکم نامہ جاری کردیاہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے جاری 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی گزشتہ 4 دن نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں۔

نیب نے چیئر مین پی ٹی آئی کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، نیب کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران چیئر مین پی ٹی آئی سے تفتیش کے دوران نئے حقائق سامنے آئے جن کی مزید تحقیق کی ضرورت ہے ،تفتیش کے حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے چیئر مین پی ٹی آئی کا مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

چیئرمین PTI عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

احتساب عدالت کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ نیب کے مطابق مقدمے سے متعلق اصل دستاویزات مطلوب ہیں جو علی ظفر ایڈووکیٹ کی تحویل میں ہیں، ان دستاویزات سے متعلق جرح کے بعد تفتیش مکمل کرلی جائے گی ،نیب کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی قانونی جواز نہیں ۔

عدالت کے جج محمد بشیر نے حکمنامے میں کہا کہ عدالت دستاویزات سے متعلق جرح کیلئے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 کے بجائے 2 روز کی توسیع کرتی ہیں، عمران خان کو 23 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔