اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حماس اور اسرائیل کےدرمیان عارضی جنگ بندی کامعاہدہ ہوگیا

 

غزہ، حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں معاہدے کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے معاہدے کے تحت حماس 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گا جسکے بدلے اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کا عمل کل سے شروع ہوگا، غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل مصر سے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت اور ایندھن کی فراہمی کی اجازت دے گا۔

حماس نے اسرائیلی میجر جنرل کو یرغمال بنالیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ حماس کے 7 اکتوبر کو حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرنا ایک مشکل مگر درست فیصلہ ہے۔