خاورمانیکا نے پردے کے پیچھے کی کارروائی سنادی ،طلال چوہدری

 

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ” سٹیج شو“ کے پردے کے پیچھے کی کارروائی خاور مانیکا اینڈ” معاون ٹیم “ نے قوم کو سنادی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے حماد اظہر کے ٹویٹ پر رد عمل میں کہا کہ قوم کو سنائی گئی کارروائی میں نکاح خواں اور سہولت کار گواہ بھی شامل ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آپ بل سے کب باہر آرہے ہیں؟ پردہ گر چکا ہے ، اب ” پردے ڈالنا لا حاصل ہے، اس ” دفاع “ پر شرم آنی چاہیے۔

عمران خان نےخاورمانیکاکےبیان کوجھوٹ قراردیدیا،وکیل شیرافضل

طلال چوہدری کا مزید یہ کہنا تھا ٹویٹ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے کہ شاید کہ ”غیرت“ کھاکر کہیں روپوش ہو گئے ہیں اور اگر دفاع کرنا ہے تو بل سے باہر آکر کریں۔