عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا عام شہری تصور تک نہیں کر سکتا ،سرفراز بگٹی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا عام شہری تصور بھی نہیں کر سکتا ہے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نواز شریف کو کوئی فیور نہیں دے رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرفراز بگٹی کا کہنا تھا، نواز شریف پر زیادہ تر جو کیسز بنے تھے وہ میرے خیال سے بے بنیاد تھے، تاریخ میں پہلی بار باپ کو بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں نااہل کیا گیا ہے۔

عدالت نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیدیا

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان کو جیل میں ملنے والی سہولیا ت کا ایک عام آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا ہے، عدالتی نظام میں اصلاحات کی بہت ضرورت ہے، عدالت کے مسائل ہیں جن کا سب کو پتہ ہے۔

نگران حکومت کی طرف سے (ن) لیگ کو کوئی فیور نہیں دی جارہی، نواز شریف اور بلاول ایک جیسے ہیں، انتخابات سے متعلق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کے تعاو ن کی یقین دہانی کرائی ہے۔