اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیدر لینڈز : انتخابات میں اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ ولڈرز کی نمایاں کامیابی

نیدر لینڈز کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام مخالف سیاستدان گیرٹ ولڈرز پارلیمانی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق گیرٹ ولڈرز کی جماعت نے پارلیمنٹ کی 150 میں سے 37 نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی ہے ، اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے اسے مخلوط حکومت بنانا ہوگی ،گیرٹ ولڈرز کیلئے کیلئے مخلوط حکومت کا ٹاسک تھوڑ ا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ مرکزی دھارے کی جماعتیں اس سے اور اسکی پارٹی ،” پارٹی فار فریڈم “ کیساتھ اتحاد کرنے سے گریزاں ہیں۔

نیدر لینڈزکے پارلیمانی انتخابی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا ، اسلام مخالف مؤقف کیلئے مشہور پاپولسٹ سیاستدان گیرٹ ولڈرز اگر مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہوا تو وہ نیدر لینڈ میں دائیں بازو کا پہلا وزیراعظم ہوگا۔

فلسطینیوں پر مظالم میںعالم اسلام میں قبرستان کی طرح خاموشی ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیرٹ ولڈرز حکومت بنانے میں کامیاب ہوا تو اسکی جیت یورپی سیات میں ہلچل مچا سکتی ہے کیونکہ وہ نیدر لینڈز پر ریفرنڈم کا مطالبہ کر چکا ہے جبکہ نیدر لینڈز میں ” ڈی اسلامائزیشن “ کے نظریے کی وکالت بھی کرتا ہے ۔

گیرٹ ولڈرز کے اسلام مخالف خیالات کے نتیجے میں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں اور وہ گزشتہ چند سالوں سے پولیس کی حفاظت میں رہ رہا ہے ۔