اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جذبہ جنون “باتھ روم میں ریکارڈ ہوا تھا” علی عظمت کا انکشاف

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور زمانہ گیت ”جذبہ جنون“ سے متعلق تہلکہ انگیز خیز انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔

حال ہی میں گلوکار علی عظمت نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے گیت ” جذبہ جنون“ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس پروگرام کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں علی عظمت نے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میوزک انڈسٹری کو کسی کی سپورٹ حاصل نہیں ہے، یہ اب بھی ایک کا ٹیج انڈسٹری ہے۔

علی عظمت نے کہا کہ ” پاکستانی گلوکار اورموسیقار تو وہ ہیں جو اپنے گھروں میں بیٹھ کر میوزک ریکارڈ کرتے ہیں کیونکہ کسی کی کوئی سپورٹ ہی نہیں ہے، پروگرام میں اپنے مقبول ترین گانوں سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے علی عظمت نے کہا کہ ہم نے کراچی کے طارق روڈ پر ایک معمولی سے اسٹوڈیو کے باتھ روپ میں گانا ”سیونی “اور ”جذبہ“ ریکارڈ کیا تھا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان مسلمان کیسے ہوئے؟ دیکھئے اس لنک میں

علی عظمت نے مزید کہا کہ اس چھوٹے سے باتھ روم کو گتوں کی مدد سے ڈھکا ہوا تھا، بدبو کی وجہ سے سانس روک کر ریکارڈنگ کرنی پڑی، ہم نے بڑی مشکل سے ان مشہور گانوں کی آواز ریکارڈ کی۔