جب تک آپ خود کو سمجھ نہ لیں شادی نہ کریں، میکال ذوالفقار کا مشورہ

لاہور، معروف اداکار میکال ذوالفقار نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک آپ خود کو سمجھ نہ لیں شادی نہ کریں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مقبول ترین شو”مذاق رات“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

شو کے میزبان عمران اشرف کی جانب سے میکال ذوالفقار کو شادی کرنے والوں کیلئے ایک تجویز دینے کا کہا گیا جس پر اداکار نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ”جس سے شادی کرنے والے ہیں پہلے اسکوسمجھ لیں، سامنے والے انسان کو جاننا ضروری ہے“۔

ایلون مسک اپنی یونیورسٹی کھولنے کے خواہشمند

یاد رہے کہ میکال ذوالفقار کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے سال 2010 میں ماڈل اور اداکارہ سارہ بھٹی سے شادی کی تھی جو 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی، سارہ بھٹی سے میکال ذوالفقار کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔