اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چین:زلزلے نے تباہی مچا دی، 111 ہلاکتیں جبکہ متعدد زخمی

چین میں تباہ کن زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 111 ہو گئی۔

چین کے دو شمال مغربی صوبوں Qinhai and Gangsu میں تباہ کن زلزلے سے کم سے کم 111 ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو چین کے صوبےGangsu کے سرحدی قصبے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم 100 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر امواتQinhai میں ہوئیں ،زلزلے کی شدت 6.1 تھی ، اسکی گہرائی 35 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز چین کے شہرLanzhou سے 102 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 100 سے متجاوز

زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔