اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صومالیہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 100 سے متجاوز

صومالیہ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچا د ی ہے، سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارلحکومت موغادیشو اور اسکے مضافات میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں داخل ہو کر ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی،102 افراد لاپتہ، 26 زخمی

بارشوں اور سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے 7 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے جبکہ 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، ملک کے سب سے بڑے الہدایہ کیمپ میں بھی پناہ گزینوں کے رہنے کیلئے جگہ کم پڑ گئی۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث صومالیہ میں ہونے والی بارشوں کا یہ غیر متوقع اور غیر معمولی سلسلہ آئندہ برس اپریل تک جاری رہے گا اور دوماہ بعد دوبارہ مون سون کا آغاز ہو سکتا ہے۔