اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوری کی واردات کے دوران چور سوگیا

چین میں چور کی ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی اور سونے کی وجہ سے پکڑا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چور یانگ رات گئے گھر میں داخل ہوا تاہم ڈکیتی کے درمیان وہ سوگیا اور بالآخر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ دنوں آدھی رات کو ایک چور جنوب مغربی چین کے صوبے یونان میں ایک گھر میں گھسالیکن اندر موجود لوگوں کی بات سن کر وہ گھبرا گیا، چور نے فیصلہ کیا کہ وہ گھر کے مالکان کے کسی دوسرے کمرے میں سو جانے تک انتظار کرے گا لیکن اسی اثنا میں وہ خود سگریٹ جلا کر سوگیا۔

اروشی روٹیلا کا آئی فون چوری کرنیوالے کا پتہ چل گیا

گھر کی مالکن چور کے خراٹوں کی آواز سن کر اٹھ گئی لیکن وہ اس بات پر نظر انداز کر کے سوگئی کہ کوئی پڑوسی ہے، لیکن 40 منٹ گزرنے کے بعد وہ بچے کی دودھ کی بوتل صاف کرنے کیلئے اٹھی تو خراٹے مزید بلند ہوگئے،اسے احساس ہوا کہ گھر میں کوئی موجود ہے جب اس نے اجنبی شخص کو سوتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر گھر والوں کو اطلاع دی اور پولیس سے رابطہ کرکے اسے پکڑوا دیا۔

ملزم یانگ کو 2022 میں چوری کے جرم میں قید کیا گیا تھا اور اسکا مجرمانہ ریکارڈ بھی تھا، ستمبر میں رہا ہونے کے بعدجب اس نے دوبارہ چوری کی تو پھر پکڑا گیا۔