اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پرویز خٹک نے تحریک انصاف کو ملک کا مجرم قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور اپنی سابقہ جماعت تحریک انصاف کو ملک کا مجرم قرار دیدیا۔

لوئر دیر جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلا م کے نام پر آیا مگر کچھ نہیں کیا، ہم امن اور قرضوں سے نجات چاہتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ 30 سال سے قرض لیے جا رہے ہیں، اب جاگنا ہوگا۔

چیئر مین پی ٹی آئی مغرور ہیں اور وہ اپنی لیڈر شپ کرنا چاہتے ہیں، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے، صحت کارڈ، بی آر ٹی اور موٹر وے منصوبے میں نے شروع کیے تھے، آخر میں پرویز خٹک نے تنقیدی انداز میں کہا کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیںگے ۔۔۔!