جب ایک جماعت کالعدم ہوگئی تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دیگا،ملک احمد خان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ کا سائفر کیس پر شاندار فیصلہ ہے، جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوگی تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ملک احمد خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کا سائفر کیس پر شاندار فیصلہ ہے، سائفرکیس پر فیصلہ سنا تو ذہن میں آیا کہ ٹرائل پر سوالات نہ اٹھیں، سائفر کو جواز بنا کر ایک دوست ملک کے سرکاری حکام پر الزام لگایا گیا اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی سائفر معاملے پر گھسیٹا گیا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوگی تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا، الیکشن کمیشن آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن پر معترض ہوا۔

پی ٹی آئی کا نشان ’بلا‘ فی امان اللّٰہ ہوگیا ہے، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کے جائز سوالات کے جوابات نہیں دیئے گئے۔ 9 مئی سانحہ بانی پی ٹی آئی نے دانستہ کیا، کیا لیول پ لینگ فیلڈ کے لیے آئین و قانون کی خلاف ورزی کو ساتھ ملا دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یک شخص نے کچھ کیا ہو تو کیا تحقیقات مکمل کیے بغیر اسے چھوڑ دیں گے؟