ٹیسلا فیکٹری میں روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا

ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دو عینی شاہد ملازمین کے مطابق گاڑیوں کے تازہ تیارکردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔

حملہ آور روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اوربازو میں گھونپ دیے جس سے ملازم شدید زخمی ہوگیا۔

شاہ محمود قریشی کا دوبارہ گرفتاری پر افسوس ہوا:مہر بانو قریشی

واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے عملے کے دیگر ملازمین نے ہنگامی بٹن دبایا جس سے حملہ آور روبوٹ قابو میں آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انجینئر پر روبوٹ کے حملے کا یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا مگر رپورٹ اب کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 2022 میں بھی ہر 21 میں سے ایک ٹیسلا ٹیکساس گیگا فیکٹری ملازم اپنے کام کے دوران زخمی ہوا تھا۔