اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپین میں 2 پاکستانی خاندانوں کے 6 افراد گرفتار

بیٹیوں پر زبردستی شادی کے لئے دباؤ ڈالنے کے الزام میں 2 پاکستانی خاندانوں کے 6 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سپین نیشنل پولیس نے ویلنسیا میں 6 افراد کو گرفتار کیا جن کی عمریں 27 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

خبروں کے مطابق گزشتہ ہفتے لڑکی نے پولیس کو شکایت درج کروائی تھی کہ اس کے والدین اس کی شادی پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں۔

لڑکی نے بیان میں کہا کہ گھر والے زبردستی کر رہے ہیں اور ایسا نہ کرنے پر اس کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ پولیس نے لڑکی کے بھائیوں اور والد کو گرفتار کر لیا۔

رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دوسری جانب دو سگی بہنوں پر دباؤ ڈال کر ان کی شادی پاکستان میں کی گئی۔ شادی کے بعد دونوں اپنے شوہروں کے ساتھ ویلنسیا آگئیں۔

دونوں کے شوہروں نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر وہ خواتین گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔ دونوں بہنوں کی شکایت پر باپ اور بھائی کو زبردستی شادی، دھمکیاں دینے کے جرم میں گرفتار کیاگیا۔

شوہروں کو ویلنسیا اور میڈرڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔ مقدے میں جنسی تشدد، زیادتی، بدسلوکی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔