اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسرائیلی وزیر اعظم موجودہ دور کا ہٹلر ہے: ترک صدر

ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر سے مخلتف نہیں ہے، ہٹلر نے یورپ میں جو کچھ کیا، اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں اس سے کچھ کم نہیں کر رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو تو اتنا امیر ہے جتنا ہٹلر بھی نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کو مغربی حمایت مل رہی ہے، امریکا کی ہر قسم کی مدد حاصل ہے اور نیتن یاہو نے ان ساری حمایتوں اور مدد کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو مار دیا۔

جعلی شناختی کارڈ کیس: نادرا کے 4 سابق افسران گرفتار

انہوں نے کہا کہ جرمنی آج تک ہٹلر کے مظالم کی قیمت ادا کر رہا، ہٹلر کی وجہ سے آج تک جرمنی کا سر جھکا ہوا ہے۔

دوسری جانب سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ جنگ طویل عرصہ جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔