اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روس نے اپنا سارا تیل بھارت اور چین کو بیچنے کا اعلان کر دیا

مغربی پابندیوں کے بعد چین اور بھارت روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار بن گئے۔

مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے بعد روس نے اپنا تمام تر تیل بھارت اور چین کو بیچنا شروع کردیا۔

روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس نے یورپ سے اپنی تیل کی برآمدات کو چین اور بھارت کو منتقل کر دیا ہے۔

فروری 2022 میں صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں فوجی بھیجنے کے بعد مغربی ممالک نے روس پر متعدد پابندیاں عائد کیں۔

جہلم: جی ٹی پر متعدد گاڑیوں میں تصادم، 1 خاتون جاں بحق،37 زخمی

ان پابندیوں میں یورپی یونین کی جانب سے سمندری تیل کی ترسیل پر پابندی بھی شامل ہے۔

نوواک نے ایک ٹیلی ویژن پر انٹرویو میں کہا کہ اس سال ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ اعداد و شمار کل برآمدات کے 4 سے 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس یورپ میں اپنا زیادہ تر مارکیٹ شیئر کھو رہا تھا، لہذا ماسکو نے چین سمیت دیگر خریداروں کا رخ کیا۔

نوواک نے مزید کہا کہ تیل کی برآمدات میں چین کا حصہ 45-50 فیصد تک بڑھ گیا ہے اور ہندوستان موجودہ صورتحال میں ہمارا اہم شراکت دار بن گیا ہے۔