ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے اہل قرار

امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ ان پر لگائی گئی پابندی آئین سے متصادم ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ بغاوت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائی گئی پابندی آئین سے متصادم ہے۔

ججز نے مختصر فیصلے میں کہا کہ ہم اس بات پر قائل نہیں ہیں کہ پیش کئے گئے سوالات کا اس عدالت کے ذریعے جائزہ لیا جائے۔

ہماری زمینیں بنجر اور پینے کیلیے صاف پانی نہیں ہے:سراج الحق