اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,396FansLike
9,993FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فیصلے کیخلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے، چیئر مین پی ٹی آئی

راولپنڈی، پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ فیصلے کیخلاف ہم کل سپریم کورٹ جائیں گے۔

سپریم کورٹ کہہ چکی کہ پارٹی سے انتخابی نشان لینا اسے تحلیل کرنے کےمترادف ہے، بلا بحال نہ ہوا تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ 90 فیصد سے زیادہ یقین ہے کہ سپریم کورٹ بلا بحال کرے گی، انتخابی نشان کا مسئلہ سپریم کورٹ میں ہی حل ہو گا، ویسے بھی یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں ہی حل ہونا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ برقرار

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کا ایک مشترکہ ہی انتخابی نشان ہونا چاہئے، ہم سے نشان لیا گیا تو پلان بی پر غور کریں گے۔