اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,747FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سعودی عرب نے ایگزٹ ری انٹری ویزے پر 3سال کی عائد پابندیاں ختم کردی

سعودی عرب نے ایگزٹ ری انٹری ویزے پر واپس نہ آنے والے افراد کیلئے 3 سال کی عائد پابندیاں ختم کردی۔

ایسے وہ تمام ورکرز جو ایگزٹ ری انٹری کیخلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب واپس نہیں آسکتے تھے ان پر 3 سال کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

پابندی اٹھانے کے فیصلے پر 16 جنوری سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ پابندی ختم ہونے سے ملازمت کے نئے ویزے پر واپسی ممکن ہے، پرانے آجر کا ویزا ضرروی نہیں، نئے آجر کے ویزے پر بھی آسکتے ہیں اور پرانے آجر کے نئے ویزے پر بھی واپسی کی اجازت ہے۔