اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9مئی سے بڑا عمل ہے: شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت آئی ایم ایف کو خط لکھنے جا رہی ہے، وہ جماعت خط لکھ رہی ہے جو کہتی تھی بیرونی مداخلت نامنظور۔

میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں، احمد خان بھچر

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ہے 9 مئی کو جو ہوا وہ بہت چھوٹی چیز تھی، ان کا مقصد ہے ہمیں مینڈیٹ زبردستی دیا جائے، آئی ایم ایف نے ان کی بات مانی تو لاکھوں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ اقتدار کی ہوس کیلئے لاکھوں، کروڑوں لوگ بیروزگار ہوجائیں گے، ایک مصنوعی لیڈر کو جیل گئے 5ماہ نہیں ہوئے، وہ شخص خودکش بمبار بن کر کروڑوں عوام پر حملہ کرنے جارہا ہے، اس پارٹی کے تمام پیروکار اپنی آنکھیں کھولیں، لوگوں کو معلوم ہے سندھ میں سیلاب کے دوران پانی کون نکال رہا تھا۔