اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میکسیکو : ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، شہریوں کیلئے انتباہ جاری

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد پر پہنچ گئی، حکومت نے 40 فیصد سے گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے سے روک دیا، لوگوں کو بھ گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔میکسیکو کے دارالحکومت میں ماحولیاتی آلودگی، دھند اور شدید گرمی کے باعث سخت اقدامات کا اعلان کردیا گیا، 40 فیصد گاڑیاں سڑکوں پر آنے سے روک دی گئیں، سڑکوں پر بینرز لگادئیے گئے ہیں، سائیکل سوار بھی منہ پر رومال باندھے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فضاء میں آلودگی کا تناسب کم ہونے تک شہریوں کو مخصوص اوقات میں گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، کھلے مقامات پر ورزش اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ملتوی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر موسم کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندی جون کے آخر تک جاری رہے گی۔ سماء