اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایشین کبڈی کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

واہ کینٹ(سپورٹس ڈیسک) ایشین سرکل اسٹائل کبڈی کپ کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی اوایف واہ کینٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جس کے لئے دنگل سج چکا ہے۔ کھیل کو پرجوش بنانے کے لئے روایتی ڈھول تاشے بھی موجود ہوں گے جب کہ پہلوانوں کی سیکیورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری کبڈی فیڈریشن چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ورلڈ کبڈی فیڈریشن کے صدرفائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے اورکوشش کررہے ہیں کہ ایشین سرکل اسٹائل کبڈی کے کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈکپ کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئے۔اس سے قبل جمعرات کو کھیلے گئے میچز میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 18 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی جب کہ بھارت نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے چت کیا۔ افغانستان نے سری لنکا کو 25 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے شکست دی۔