اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بابراعظم سے میر ی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، محمد عامر

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ بابراعظم سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہم دونوں نے ایک ساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر سے میرا اچھا ریلیشن رہا ہے، جو پاکستان کیلئے بہتر ہوتا ہے وہ بولتا ہوں، بابر اعظم پی ایس ایل میں پرفارمنس دے رہے ہیں، اگر یہی پرفارمنس وہ پاکستان کیلئے دیں تو مزید اچھا ہو گا۔

سپیکر قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں، سنی اتحاد کونسل

اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو 4 روزہ ریڈ بال کرکٹ پر انویسٹ کرنا ہوگا۔

محمد عامر نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں نوجوانوں کو اچھے کانٹریکٹ دینے چاہئیں، نوجوان بولرز ریڈ بال کرکٹ کیطرف نہیں آرہا، جب اس پر ورک لوڈ آتا ہے توہ انجری کا شکار ہوجاتا ہے، سرفراز احمد ٹیم میں ہیں، رائیلی روسو ان سے مشورے لیتے ہیں۔