اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ پولیس کا عوام میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ آگاہی مہم جاری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں پتنگیں بنانے والوں، پتنگیں اڑانے اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے ساتھ عوام میں پتنگ بازی سے ہونے والے جانی نقصان سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کررکھا ہے۔

اسی تناظر میں سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے فیس بک لائیو کے ذریعے عوام میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی۔

سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد نے بھی پتنگ بازی کی روک تھام سے متعلق گوجرانوالہ پولیس کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا اس موقع پر سی ٹی او گوجرانوالہ اور ڈویژنل ایس پی صاحبان بھی موجود تھے۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

سی پی او نے جہاں عوام کو پتنگ بازی سے باز رہنے کی ہدایت کی وہیں اس غیر قانونی فعل کو انجام دینے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زندگی بچانے سے اہم کوئی کام نہیں، پتنگ بازی دہشت گردی ہے۔

پولیس کا اولین فریضہ ہے کہ لوگوں کی جان بچائے۔ کیمیکل ڈور کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے۔ جبکہ ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں دہشت پھیلانے والوں سے متعلق انہوں نے کہا ہے ہماری پوری ٹیم نے عزم صمیم کیا ہے کہ اس دفعہ گوجرانوالہ میں بسنت نہیں ہو گی اور نہ ہی ہوائی فائرنگ ہو گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے علاوہ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے سی پی او آفس میں میٹنگ کی اور انہیں سخت کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ عوام اور خاص طور پر بچوں میں آگاہی کے لئے سکولز/کالجز اور چوک چوراہوں میں پتنگ بازی سے باز رہنے سے متعلق لیکچرز اور آگاہی واک کا اہتمام کرنے سے متعلق بھی احکامات دئیے۔

بل گیٹس ڈولی کی چائے پینے بھارت پہنچ گئے

مزید پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں ڈویژن، سرکل، سیکٹر اور سب سیکٹر وائز ترتیب دیا گیا ہے اور آرٹس کونسل ہال میں ان سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کیں۔

جس کے نتیجے میں ضلع بھر کے افسران نے سی پی او کی ہدایات اور احکامات کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے بائیپاس سرکل کے اندر پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے ضلع بھر میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور سکولز و کالجز کے علاوہ چوک و چوراہوں میں لیکچرز بھی دئیے سی پی او نے مزید کہا عوام کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے باز رہنے کے لئے گوجرانوالہ پولیس آگاہی واک اور بذریعہ سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا عوام کو اس خطرناک کھیل سے دور رہنے سے متعلق آگاہ کر رہی ہے جبکہ والدین اس خونی کھیل کو ختم کرنے میں اپنا کردا ادا کریں اور اپنے بچوں کوپتنگ بازی سے دور رکھیں۔

انہوں نے پتنگ بنانے والوں، پتنگ بیچنے والوں، پتنگ بازی کے لئے سہولت پیدا کرنے والے اور پتنگ بازی کرنے والوں کو وارن کرتے ہوئے کہا کہ میں گوجرانوالہ کے شہریوں کو باور کرواتا ہوں کہ بسنت نہیں منائی جائے گی۔