اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میئر کراچی نے اسٹیڈیم میں شائقین سے صفائی کا خیال رکھنے کی درخواست کردی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین سے صفائی کا خیال رکھنے کی درخواست کردی۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کا میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد تو نہ آئی لیکن جو لوگ میچ دیکھنے آئے ان میں سے کچھ کی جانب سے اسٹینڈز میں کچرا پھینکا گیا جسکی تصویر میئر کراچی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

mayor karachi

میئر کراچی نے ایکس پر کچرے کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ بحیثیت شہری ہمیں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے، اگر اہم اپنا کردار ادا نہیں کریں گے تو یہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔

گوجرانوالہ پولیس کا عوام میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ آگاہی مہم جاری