اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

‘آلو بخارے کی چٹنی’ سے افطار کی رونق بڑھائیں، ترکیب جانیں

افطار کے وقت گھروں میں انواع و اقسام کے کھانے ہوتے ہیں جن میں فرائی کی ہوئی چیزیں جیسا کہ پکوڑے، سموسے اور چکن نگٹس وغیرہ عام ہیں، ان کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ساتھ کوئی چٹنی بھی ہو۔

اگر چٹنی آلو بخارے کی ہو تو کیا ہی بات ہے، آئیے اسے بنانے کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

اجزاء:

آلو بخارا – ایک پاؤ

املی – ایک پاؤ

بادام کی گری – دس عدد

چینی – آدھا پاؤ

کشمش – آدھا چھٹانک

لہسن – چار جوے

ثابُت مرچ – چار عدد

کلونجی – ایک چائے کا چمچ

سفید سرکہ – ½ پیالی

نمک – آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگودیں، جب وہ نرم پڑ جائیں تو ہاتھ سے اچھی طرح مسل لیں، اب اس میں املی کا رس ملادیں۔

ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، چینی یا گڑھ، ابلے بادام، باریک کٹا لہسن، ثابت لال مرچ، کلونجی اور سفید سرکہ ملا کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔

گاڑھی ہونے کے بعد چٹنی کو چولھے سے اتار لیں اور ٹھنڈا کرلیں۔

latest urdu news