اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بچے کی پیدائش سے متعلق خبر؟ سدھو موسے والا کے والد کا بیان آگیا

بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والد کے بیان نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا۔

میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور کے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اس خبر پر سدھو موسے والا کے والد کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اور اُن کی خاموشی دیکھ کر گلوکار کے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ خبر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے کوئی بیان نہیں دے رہے۔

بچے کی پیدائش سے متعلق خبر؟ سدھو موسے والا کے والد کا بیان آگیا

گلوکار کے والد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم اپنے بیٹے سدھو کے تمام مداحوں کے دل سے شکرگزار ہیں جو ہمارے خاندان کے لیے فکرمند ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان سے متعلق کچھ افواہیں زیرگردش ہیں، افواہوں پر یقین نہیں کریں، اگر کوئی بھی خبر ہوگی تو ہمارا خاندان خود آپ سب کو آگاہ کرے گا۔

سدھو موسے والا کے والد کی پوسٹ کے بعد مداح سوال کررہے ہیں کہ گلوکار کی والدہ کے حاملہ ہونے کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے؟

واضح رہے کہ خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔

گلوکار کو گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اُنہیں 30 گولیاں لگی تھیں۔