اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,308FansLike
9,993FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

طیب حفیظ چیمہ کا مکرم مسجد ماڈل ٹاون میں کھلی کچہری کا انعقاد

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے مکرم مسجد ماڈل ٹاون میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدکھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے اور کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری پولیس کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کریں اور منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔

latest urdu news

آر پی او نے کہا کہ گوجرانوالہ شہر امن پسند لوگوں کا شہر ہے جہاں پر تمام مکاتب فکر کے لوگ آپس میں رواداری اور پیار محبت سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

بعدزاں آر پی او نے مسجد میں کھلی کچہری کے دوران آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداََ فرداََ سُنا اور انکا باریک بینی سے جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات کیں کہ شہریوں کی طرف سے درج ہونے والی شکایات پر جلد از جلد قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ا نصاف، عزت و وقار اور دکھی انسانیت کی خدمت پولیس کا فرض ہے لہٰذا پولیس خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت عوام کی مدد کرے۔