اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قرآن کو پڑھا، یہ آئینے کی طرح شفاف اور واضح ہے: ول اسمتھ

ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ نے قرآن پاک کو آئینے کی طرح شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے گہرائی سے پڑھنے کے بعد غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

حال ہی میں ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام میں انٹرویو کے دوران ول اسمتھ نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو سال ایک مشکل وقت تھا جس دوران میری توجہ روحانیت کی تلاش میں گزری اور میں نے تمام مقدس کتابیں پڑھ لیں۔

ول اسمتھ نے بتایا کہ یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا۔ مجھے سادگی پسند ہے، گزشتہ برس میں نے قرآن پاک کو حرف بہ حرف پڑھا، قرآن بہت واضح اور آئینے کی طرح شفاف ہے۔

latest urdu news

ول اسمتھ نے کہا ’کاش میں بتا سکتا کہ مقدس کتاب میں موسیٰ کا کتنا ذکر ہے، میں نے قرآن میں موسیٰ اور ان کے تجربات کو پڑھا۔

ہالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جتنی بار ذکر ہوا ہے میں حیران رہ گیا، مجھے حضرت موسیٰ کی کہانی اور ان کے تجربے نے بہت متاثر کیا۔