اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم اور کابینہ کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ اراکین کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ہولڈنگ کمپنی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی۔

latest urdu news

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا۔

کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا۔