اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک سعودی تعلقات پر اظہارِ اطمینان کیا۔ ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

latest urdu news

شہباز شریف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی مؤثر اور بھرپور کام کیا۔