اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دیدیا اور واضح کردیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اور میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران کی بھرتی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی گئی کہ عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے 1 ماہ کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔

latest urdu news

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ماہانہ تعلیمی اخراجات کی مد میں صوبے میں ہر بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جو سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ فی کس خرچ بنتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔