اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہمارے سوشل میڈیا آفیشلز نے شاہد آفریدی کی ٹرولنگ نہیں کی، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا آفیشلز نے شاہد آفریدی کی ٹرولنگ نہیں کی، اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ کسی انفرادی شخص کے عمل کی ہماری ذمہ داری نہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ لائک، ری۔ٹویٹ، ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے اور ایک صحافی اور ٹرول میں یہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے۔

latest urdu news

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے، میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی میرے رول ماڈل تھے جنہیں دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ ہوتا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جھوٹے پراپیگنڈے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔