خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

پشاور، خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے میدانی اور بالائی علاقوں کیلئے تعطیلات کا اعلان کیا جسکا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی لیکن تمام پرنسپل و ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل سٹاف کی اس دوران تعطیلات نہیں ہوں گی۔

latest urdu news