اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

محمد آصف پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست پروگرام میں شرکت کریں گے۔ خواجہ منظور

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹرین نیشنل کرکٹ ٹیم کے مینجر اور پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد آج کل ناروئے نیشنل کرکٹ ٹیم کی دعوت پر آسٹرین نیشنل کرکٹ ٹیم کے ساتھ ناروئے کے دورئے پر ہیں اور ناروئے کرکٹ بورڈ کے ساتھ ملاقاتیں کیں ہیں جو آسٹرین کرکٹ اور ناروئے کرکٹ کیلیئے مستقبل میں کافی مفید ثابت ہونگی۔ان خیالات کا اظہار خواجہ منظور احمد نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتائیں اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کے معروف ٹیسٹ باولر محمد آصف جو آج کل ناروئے میں نجی دورئے پر ہیں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات ہوئی اور محمدصف کو پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی جانب سے 21واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جو اُنہوں بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا کہ میرئے لیئے بڑئے اعزاز کی بات ہوگی کہ میں ویانا کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یوم آزادی پاکستان کے پروگرام میں شرکت کروںاور میں پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمدکا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی جانب سے 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست بروز اتوار 22 ڈسٹرکٹ کے مقامی سٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا اور اس پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور پی پی پی اوورسیز کے صدرپاکستان کے سابق وزیر داخلہ سینٹ داخلہ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیر مین سینیٹررحمان ملک ہونگے ۔اور پروگرام کے چیف آرگنائزر جیو نیوز اینڈ جنگ آسٹریا کے نمائندہ اکرم باجوہ گذشتہ سولہ سال سے پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کو آرگنائز کررہے ہیں۔