اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

851,131FansLike
9,980FollowersFollow
563,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا شاندار کارکردگی پر مصباح الحق اور یاسر شاہ کو اہم پیغام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیگ سپنر یاسر شاہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے مصباح الحق اور یاسر شاہ کو لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی پر فخر ہے ۔ مصباح الحق نے لارڈز گراؤنڈ میں 82 سالہ ریکارڈ توڑا ہے اور یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں لے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کی کارکردگی نئے کھلاڑیوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ قومی کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی سے کرکٹ کا مستقبل روشن ہے ۔