اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی نژاد صادق خان نے لندن کے میئر کےعہدے کا حلف اٹھالیا

لندن برطانوی دارالحکومت کے نومنتخب میئرکی حلف برداری کی تقریب کیتھیڈرل چرچ میں ہوئی جس میں نومنتخب ارکان کےعلاوہ لیبر پارٹی کے رہنماؤں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لندن کے میئر کا حلف اٹھانے کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک دن لندن کے میئر بن جائیں گے، تقریب حلف برداری کے لیئے ایک چرچ کا انتخاب انہوں نے خود کیا ہے کیونکہ وہ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ لندن میں رہنے والے تمام افراد کی نمائندگی کرتے ہیں۔نومنتخب میئر نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ اب لندن کی ہر چیز ہترہوگی، میں شہر کو بہتربنانے کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گا۔واضح رہے کہ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے ہیں، ان کے مدِ مقابل چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ تھے جو کہ کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے جب کہ زیک گولڈ سمتھ نے 35 فیصد ووٹ حاصل کیے۔