اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گجرات: پانچ ایکڑ پر مشتمل سلطان العارفینؒ ایجوکیشنل کمپلیکس کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حضرت سلطان باہو ٹرسٹ کے زیر اہتمام5 ایکڑ پر مشتمل عظیم الشان تعلیمی منصوبے سلطان العارفین ایجوکیشنل کمپلیکس کا سنگ بنیاد آج 8مئی کو رکھا جائے گا۔ کنجاہ کے نواح میں قائم ہونے والے اس بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد ٹرسٹ کے چیئرمین سلطان فیاض الحسن قادری رکھیں گے جبکہ اسلامک ہیلپ برطانیہ کے چیئرمین سلطان نیاز الحسن سروری قادری اور چوہدری محمد اکرم ساہی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مذکورہ کمپلیکس میں ہزاروں غریب طالبات کے لئے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کا بھی انتظام کیا جائے گا۔